28 فروری 2013 - 20:30

المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی معیشت بجٹ خسارے کی وجہ سے شدید خطروں سے دوچار ہوچکی ہے۔

ابنا: المنار ٹی وی نے رپورٹ کے مطابق امریکہ کی معیشت بجٹ خسارے کی وجہ سے شدید خطروں سے دوچار ہوچکی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے خبردار کیا ہےکہ مختلف شعبوں میں بجٹ کی کٹوتی کی بنا پر امریکی معیشت شدید صدمے سے دوچار ہوجائے گي کیونکہ اس سے بہت سے سول اور فوجی اداروں کا بجٹ کم ہوجائے گا اور سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں بھی کمی آجائے گي۔ امریکہ کے اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ سرکاری خرچے کم کرنے کی بنا پر قومی پیداوار میں خاصی کمی آسکتی ہے۔ امریکہ میں سرکاری خرچے کم کرنے کے اقدامات کے تحت لاکھوں ملازموں کی تنخواہوں میں بیس فیصد کمی کی جائےگي اور امریکی بحریہ اپنے جہازوں کی تعیناتی میں تیس سے پینتیس فیصد کمی کرنے پر مجبور ہوجائے گي۔ اقتصادی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ میں مالی بحران کا سبب وائٹ ہاوس کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔